ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلبرگہ میں پانی کا بحران ،عوام کو مشکلات کا سامنا

گلبرگہ میں پانی کا بحران ،عوام کو مشکلات کا سامنا

Thu, 06 Apr 2017 11:27:24    S.O. News Service

کلبرگہ ، 5اپریل (ایس او نیوز ) گلبرگہ شہر میں پانی کا شدید بحران پایا جاتا ہے ۔ بارش یا پھر ہواؤں سے کوئی بھی راحت نہ مل پانے پر شہر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے جو 42 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے اور اس علاقہ میں شدید پانی کی قلت پائی جاتی ہے ۔ گلبرگہ کی غریب نواز کالونی کے بعض افراد نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کی مدد کی جائے ۔ہر دو دن میں ایک مرتبہ اس علاقہ میں پانی کا ٹینکر آتا ہے جس کیلئے بچے اور لوگ پورا دن قطار میں ٹھہرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مناسب طور پر پانی نہیں مل پاتا ۔ بعض مقامی افراد نے انتخابات کے موقع پر غیر حقیقت پسندانہ وعدے کرنے والے سیاست دانوں پر سوال اٹھائے اور کہا کہ جب خدمات فراہم کرنے کا معاملہ آتا ہے تو یہ وعدے فراموش کردئے جاتے ہیں۔لوگوں نے کہا کہ ان کی مدد کی جائے کیو ں کہ اس علاقہ میں بورویلز خشک ہوچکے ہیں اور جو ٹینکرس آرہے ہیں وہ لوگوں کیلئے کافی کم ہیں۔قبل ازیں وزیر قانون ٹی بی جئے چندرا نے کہا کہ حکومت زیر زمین محفوظ پانی کی نشاندہی کیلئے عصری ٹکنالوجی کے استعمال کا منصوبہ رکھتی ہے ۔رپورٹوں کے مطابق پانی تلاش کرنے کیلئے حکومت 2ہزار فٹ تک گہری کھدائی کا کام کروائے گی۔وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کسانوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے منظورہ خشک سالی سے متعلق فنڈ تقسیم کرے گی۔


Share: